31 مارچ ، 2023
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ چین سے دو ارب ڈالرز کی رقم رول اوور ہوگئی۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا چین کے ساتھ سیف ڈپازٹ اور کمرشل بینکس سے بزنس ہے، دو ارب ڈالرز 23 مارچ کو رول اوور ہونے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اس بات کی تصدیق کرنے میں خوشی ہے یہ رقم رول اوور ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ روزنامہ جنگ کے نمائندے مہتاب حیدر نے 23 مارچ کو ہی خبر دے دی تھی کہ پاکستانی حکام نے چین کی جانب سے دو ارب ڈالرز سیف ڈپازٹ میں ملنے کی تصدیق کردی ہے۔