کاروبار
Time 01 اپریل ، 2023

لاہور میں فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورینٹس کے نئے اوقات کا نوٹیفکیشن جاری

ڈپٹی کمشنر لاہور نے ہائیکورٹ کے احکامات کے بعد رمضان میں کاروباری اوقات کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا/ فائل فوٹو
ڈپٹی کمشنر لاہور نے ہائیکورٹ کے احکامات کے بعد رمضان میں کاروباری اوقات کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا/ فائل فوٹو

لاہور میں بیکریز اور فوڈ پوائنٹس کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے ہائیکورٹ کے احکامات کے بعد رمضان میں کاروباری اوقات کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں ریسٹورینٹس اور فوڈپوائنٹس کو افطار سے صبح 6 بجے تک کھلے رہنے کی اجازت ہوگی جب کہ رمضان میں تمام بیکریاں رات ایک بجے تک کھولی جاسکتی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عیدکے تین روز بھی بیکریوں کو رات ایک بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی تاہم اسپتال، میڈیکل اسٹور، لیبارٹریز، ملک شاپس اور تندورپابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔