Time 01 اپریل ، 2023
پاکستان

سپریم کورٹ میں فیڈرل کنسالیڈیٹڈ فنڈ کا ذکر، وزارت خزانہ نے فنڈ قوانین کی وضاحت کردی

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے حکومت سے انتخابی اخراجات کےلیے فیڈرل کنسالیڈیٹڈ فنڈ کے بارے میں استفسار کیا تھا— فوٹو:فائل
گزشتہ روز سپریم کورٹ نے حکومت سے انتخابی اخراجات کےلیے فیڈرل کنسالیڈیٹڈ فنڈ کے بارے میں استفسار کیا تھا— فوٹو:فائل

وزارت خزانہ نے فیڈرل کنسالیڈیٹڈ فنڈ کے استعمال سے متعلق قوانین کی وضاحت کردی۔

خزانہ ڈویژن کے مطابق قومی اسمبلی اور وزیراعظم کی منظوری کے بغیر اخراجات نہیں کیے جا سکتے، مالی سال کے دوران فیڈرل فنڈ سے اخراجات کےلیے مجاز اتھارٹی کی اجازت لازمی ہے۔

خزانہ ڈویژن کا کہنا تھاکہ پیشگی منظوری کے بغیر فنڈز سرمایہ کاری یا کسی اکاؤنٹ میں منتقل نہیں ہوسکتے۔

خزانہ ڈویژن نے سرکاری اداروں، ماتحت محکموں، کمشنز، کارپوریشنز کو قوانین پر سختی سے عمل کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ مقررہ بجٹ میں سے اخراجات کےلیے منصوبے کی مکمل تفصیلات ہونا ضروری ہے۔

خزانہ ڈویژن کے مطابق تمام پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسرز مالی ڈسپلن پر عمل درآمد کے سختی سے پابند ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق کیس میں حکومت سے انتخابی اخراجات کےلیے فیڈرل کنسالیڈیٹڈ فنڈ کے بارے میں استفسار کیا تھا۔

مزید خبریں :