دنیا
Time 02 اپریل ، 2023

4 سالہ بچے نےکتاب لکھ کر دنیا کے سب سےکم عمر مصنف کا ریکارڈ بنالیا

فوٹو: گنیز ورلڈ ریکارڈز
فوٹو: گنیز ورلڈ ریکارڈز

4 سالہ بچے نے رحم دلی پر کتاب لکھ کر دنیا کے سب سے کم  عمر مصنف کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق 4 سالہ بچے کا نام سعید رشید المہیری ہے اور اس کا تعلق ابوظبی سے ہے۔

سعید رشید کی اس وقت درست عمر 4 سال 218 دن ہے اور ننھا مصنف کتابیں لکھنے کا شوقین ہے، اس نے The Elephant Saeed and the Bear کے نام سے کتاب لکھی ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق سعید نے اپنا عالمی ریکارڈ 9 مارچ 2023 کو بنایا تھا جس کے بعد سے سعید کی کتاب کی 1000کاپیاں  فروخت ہوچکی ہیں، یہ کہانی رحم دلی اور دو جانوروں کی لازوال دوستی پر مبنی ہے۔

فوٹو گنیز ورلڈ ریکارڈز
فوٹو گنیز ورلڈ ریکارڈز

اس کے علاوہ سعید کی بڑی بہن بھی 8 سال کی عمر میں کم عمر مصنفہ کا ریکارڈ اپنے نام کرچکی ہیں اور سعید بھی اپنی بہن کے کارنامے سے متاثر ہوکر مصنف بنا۔

مزید خبریں :