کھیل
Time 02 اپریل ، 2023

پاک نیوزی لینڈ سیریز: لاہور میں ہونیوالے میچز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کے لیے لاہور میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع  ہوگئی۔

 پہلے مرحلے میں لاہور کے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے ٹکٹوں کی فروخت ہو رہی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق راولپنڈی اور کراچی کے میچز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔

خیال رہے کہ لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچز 14، 15 اور 17 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔


مزید خبریں :