کاروبار
21 دسمبر ، 2012

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل، پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا ہوگیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل، پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا ہوگیا

اسلام آباد … پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی منظوری دیدی گئی، پیٹرول ایک روپے 23 پیسے سستا اور ڈیزل 36پیسے مہنگا ہوجائے گا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ وزارت پیٹرولیم نے وزارت خزانہ کی سفارش کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی منظوری دیدی ہے جس کے مطابق پیٹرول ایک روپے 23 پیسے سستا ہو کر 101 روپے 42 پیسے فی لیٹر ہو جائے گا جبکہ ڈیزل کی قیمت 36 پیسے اضافے سے 110 روپے 13 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 22 پیسے اور لائٹ ڈیزل 45 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد مٹی کا تیل فی لیٹر 98 روپے 81 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 94روپے 34پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 22دسمبر سے ہو گا۔

مزید خبریں :