دنیا
Time 02 اپریل ، 2023

سدھو کی رہائی کے بعد مرکز اور بھارتی پنجاب حکومت پر شدید تنقید

بھارت میں جمہوریت زنجیروں میں جکڑی ہوئی ہے اور ادارے غلام بن چکے ہیں: کانگریس رہنما۔ فوٹو فائل
بھارت میں جمہوریت زنجیروں میں جکڑی ہوئی ہے اور ادارے غلام بن چکے ہیں: کانگریس رہنما۔ فوٹو فائل

گزشتہ روز جیل سے رہا ہونے والے کانگریس کے رہنما اور سابق ٹیسٹ کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے بھارت میں مرکز کی حکمران جماعت بی جے پی اور بھارتی پنجاب کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو کا جیل سے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا بھارت میں جمہوریت زنجیروں میں جکڑی ہوئی ہے اور ادارے غلام بن چکے ہیں۔

نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا پنجاب میں صدارتی راج لگانے کی سازش کی جا رہی ہے، پنجاب کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

سدھو نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان کو اخباری وزیراعلیٰ قرار دیا۔

یاد رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو کو گزشتہ روز تقریباً 10 ماہ کی قید کے بعد جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :