Time 04 اپریل ، 2023
دلچسپ و عجیب

وہ 3 ستارے جن کیلئے اپریل کا مہینہ بہترین ثابت ہو گا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سال کے چوتھے ماہ یعنی اپریل کا آغاز ہو چکا ہے اور  بہت سے افراد جو  ستاروں پر  یقین رکھتے ہیں وہ اپنا مستقبل جاننے میں بھی کافی دلچسپی رکھتے ہیں۔

البتہ مستقبل تو کوئی جان نہیں سکتا لیکن علم نجوم کے ماہرین ستاروں کو دیکھتے ہوئے کچھ پیشگوئیاں ضرور کرتے ہیں، اپریل کے مہینے سے متعلق بھی کچھ پیشگوئیاں کی گئی ہیں جس کے پیش نظر 3 ستارے ایسے ہیں جن کے لیے یہ ماہ ان کے لیے اچھا ثابت ہوگا۔

برج حمل: (Aries) March 21 - April 20

ستاروں کا علم رکھنے والی شخصیات نے برج حمل کو اپریل کے ماہ میں خوش قسمت ستارہ کہا ہے۔

یعنی یہ مہینہ ان کے لیے بہت سے مواقع اور طرزِ  زندگی میں مثبت بدلاؤ لاسکتا ہے، ماہرین کے مطابق حمل افراد کے لیے یہ ماہ سال کے بہترین مہینوں میں شامل ہوگا۔

برج دلو: (Aquarius) January 21 - February 19

2023 میں مارچ اور اپریل دلو کے لیے سال کے شاندار مہینوں میں سے ہیں، اس سال یہ افراد اپنی کامیابی میں ایک نیا موڑ دیکھیں گے لیکن یہ بات بھی اہم ہے کہ انہیں یاد رکھنا چاہیے اپنی کامیابی کا فیصلہ یہ لوگ خود کرتے ہیں۔

کوشش کریں کہ اس ماہ کسی رکاوٹ کی زد میں نہ آئیں، آپ اس سے کہیں زیادہ سمجھدار ہیں جتنا آپ سمجھتے ہیں۔

برج حوت: (Pisces) February 19 - March 20

یہ ماہ حوت افراد کی نجی اور پیشہ ورانہ دونوں زندگیوں کے لیے بہترین ثابت ہوگا۔

اگر آپ اپنے ماضی کے تلخ تجربات کو نظر انداز کرکے آگے کی جانب دیکھیں اور حال میں جیئں تو  اس سے آپ کو یہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ آپ کچھ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ 

مزید خبریں :