21 دسمبر ، 2012
وہاڑی…وہاڑی میں نامعلوم افراد نے مزدور کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی ،جس کے نتیجے میں مزدور، اس کی بیٹی اور ساس جاں بحق ہوگئی، جبکہ ملزمان گھر کو آگ لگا کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اڈہ غلام شاہ میں نا معلوم افراد نے مقامی مزدود اللہ یار ،اس کی 18سالہ بیٹی اور ساس کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور واقعے کو حادثے کارنگ دینے کیلئے گھر کو آگ لگادی جس سے تینوں لاشیں جل گئیں۔ ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے وقت گھر میں صرف تین ہی افراد موجود تھے۔ مزدور اللہ یار کی بیوی پہلے ہی فوت ہوچکی ہے اور اس کے دو جوان بیٹے کراچی میں مزدوری کرتے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طورپر تینوں کو قتل کرنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا، واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔