Time 05 اپریل ، 2023
پاکستان

پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن کوسپریم کورٹ کافیصلہ موصول

سپریم کورٹ نے گزشتہ روز پنجاب میں 14 مئی کو الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔ فوٹو فائل
سپریم کورٹ نے گزشتہ روز پنجاب میں 14 مئی کو الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ موصول ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا آج سپریم کورٹ کے فیصلے پر جائزہ لیے جانے کا امکان ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ دو روز بعد دفتر پہنچ گئے ہیں، طبعیت ناسازی کی وجہ سے چیف الیکشن کمشنر دفتر نہیں آئے تھے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ الیکشن کمیشن کو قانونی ٹیم کی طرف سے فیصلے پر بریفنگ دیے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز پنجاب میں 14 مئی کو الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔

مزید خبریں :