22 دسمبر ، 2012
پشاور…پشاورکے ریاض شہید چوکی پر شدت پسندوں کا حملہ پولیس نے ناکام بنادیا، شدت پسند فرار ہوتے ہوئے گاڑی چھوڑ گئے۔ پشاور کے نواحی علاقے تھانہ سربند کی حدود میں واقع ریاض شہید چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کا حملہ پولیس نے ناکام بنادیا، پولیس کے مطابق شدت پسندوں کی جانب سے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا تھا جس پر پولیس نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے حملہ پسپا کردیا۔ پولیس کے مطابق شدت پسندوں نے جاتے ہوئے ایک گاڑی چھوڑ دی ہے جس کو چیک کرنے کے لئے بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کیا گیا ہے۔