کاروبار
Time 06 اپریل ، 2023

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر کم ہو کر 2019 ڈالر فی اونس ہے۔ فوٹو فائل
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر کم ہو کر 2019 ڈالر فی اونس ہے۔ فوٹو فائل

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دو روز بڑے اضافے کے بعد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے کم ہوئی جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 14 ہزار 500 روپے ہو گیا ہے۔

10 گرام سونے کا بھاؤ 2142 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 83 ہزار 900 روپے ہے۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر کم ہو کر 2019 ڈالر فی اونس ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہوا تھا جبکہ اس سے ایک روز قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں 5600 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔