دنیا
22 دسمبر ، 2012

اسامہ پربننے والی فلم میں تشدد کے مناظر پر جان مکین کی تنقید

اسامہ پربننے والی فلم میں تشدد کے مناظر پر جان مکین کی تنقید

واشنگٹن…امریکی سینیٹرجان مکین نے اسامہ بن لادن کی تلاش اورہلاکت کے موضوع پر فلم میں دکھائے گئے تشدد کے مناظر پر تنقید کی ہے۔فلم زیرو ڈارک تھرٹی میں اسامہ بن لادن کی تلاش کے لیے دس سال پر پھیلی کہانی بیان کی گئی ہے جو ایبٹ آباد میں ان کی ہلاکت پر ختم ہوتی ہے۔ سینیٹر جان مکین کا کہنا ہے کہ فلم میں امریکی اہل کاروں کی جانب سے گرفتار افراد سے تفتیش کے دوران تشدد کے مناظر دکھائے گئے جو غلط اور حقائق کے برخلاف ہیں۔ جان مکین کا کہنا ہے کہ فلم میں بظاہر دکھایا گیا ہے کہ پرتشدد تفتیش کے طریقوں سے مفید معلومات حاصل ہوئیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ایسا نہیں ہوا اور فلم بنانے والوں کو تشدد کے متعلق غلط معلومات ملیں۔

مزید خبریں :