پاکستان
22 دسمبر ، 2012

پشاور :پولیس نے ضاخیل چوکی پرشدت پسندوں کا حملہ پسپا کر دیا

پشاور :پولیس نے ضاخیل چوکی پرشدت پسندوں کا حملہ پسپا کر دیا

پشاور …پشاور پولیس نے ضاخیل پولیس چوکی پر حملہ کرنے والے درجنوں شدت پسندوں کا حملہ پسپا کر دیا۔ مقابلہ ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق 50 سے زیادہ شدت پسندوں نے ایف آر پشاور سے متصل نواحی علاقے میں واقع ضاخیل چیک پوسٹ پرحملہ کرتے ہوئے فائرنگ شروع کردی جس پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے چوکی میں موجود پولیس اہلکاروں نے بھر پورفائرنگ کا تبادلہ کیا اور اضافی نفری طلب کی جس پر پولیس اور ایف سی کی اضافی نفری، بکتر بند گاڑیوں سمیت جائے وقوعہ پر پہنچے اوراسلحے کا استعمال کرتے ہوئے ڈیڑھ گھنٹے تک حملہ آوروں کا مقابلہ کیا جس کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید خبریں :