Time 12 اپریل ، 2023
پاکستان

عمران اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کے کیس کی جلد سماعت کی درخواست منظور

درخواست گزار محمدحنیف نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کے کیس کی جلد سماعت کرنے کی درخواست کی تھی/ فائل فوٹو
درخواست گزار محمدحنیف نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کے کیس کی جلد سماعت کرنے کی درخواست کی تھی/ فائل فوٹو

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کے کیس کی جلد سماعت کی درخواست منظور کرلی۔

درخواست گزار محمد حنیف نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کے کیس کی جلد سماعت کرنے کی درخواست کی تھی۔

درخواست میں کہا گیا کہ سینئرسول جج نصرمِن اللہ بلوچ کی عدالت میں آج مفتی محمد سعید کا بیان قلمبند ہونے کےلیے مقرر ہے اور درخواست گزار مرکزی گواہ مفتی محمد سعید کا بیان جلد قلمبند کرانا چاہتا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کی سماعت 28 اپریل کو مقرر ہے اور گواہ مفتی سعید عدالت میں اپنا بیان قلمبند کرانے کے لیے دستیاب ہیں جب کہ گزشتہ سماعت پر مرکزی گواہ مفتی سعید کا بیان قلمبند نہ ہوسکا تھا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کا کیس ارجنٹ نوعیت کا ہے لہٰذا اسے جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

مزید خبریں :