Time 13 اپریل ، 2023
پاکستان

پنجاب اور کے پی الیکشن کیلئے 21 ارب کی فراہمی کا بل قومی اسمبلی نے مسترد کر دیا

سپریم کورٹ نے پنجاب اور پختونخوا میں الیکشن کے لیے وفاقی حکومت کو 21 ارب روپے الیکشن کمیشن کو فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔ فوٹو فائل
سپریم کورٹ نے پنجاب اور پختونخوا میں الیکشن کے لیے وفاقی حکومت کو 21 ارب روپے الیکشن کمیشن کو فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔ فوٹو فائل

قومی اسمبلی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے انتخابات کے لیے 21 ارب روپے کی فراہمی کا بل مسترد کر دیا۔

سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے الیکشن کے لیے وفاقی حکومت کو الیکشن کمیشن کو 10 اپریل تک 21 ارب روپے فراہم کرنے اور الیکشن کمیشن کو 11 اپریل تک اس حوالے سے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا تاہم سپریم کورٹ کی بتائی ہوئی تاریخ تک الیکشن کمیشن کو فنڈز کی فراہمی نہ ہو سکی۔

اس حوالے سے چیف جسٹس پاکستان نے گزشتہ روز نوٹسز جاری کرتے ہوئے سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور گورنر اسٹیٹ بینک کو اپنے چیمبر میں طلب کیا تھا۔

آج سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کے لیے صدر اور وزیراعظم سمیت تمام متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

تاہم اب اطلاعات ہیں کہ قومی اسمبلی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابی اخراجات کی مد میں الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے فراہم کرنے کا بل مسترد کر دیا ہے۔

قبل ازیں قومی اسمبلی و سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے بھی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن کے لیے فنڈ دینےکا بل مسترد کر دیا تھا۔

مزید خبریں :