Geo News
Geo News

Time 13 اپریل ، 2023
کاروبار

عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا، پاکستان میں سستا

بین الاقوامی بازار میں سونے کی قیمت 25 اعشاریہ 71 ڈالر فی اونس اضافے کے بعد 2186 اعشاریہ 21 ڈالر پر ہے۔ فوٹو فائل
بین الاقوامی بازار میں سونے کی قیمت 25 اعشاریہ 71 ڈالر فی اونس اضافے کے بعد 2186 اعشاریہ 21 ڈالر پر ہے۔ فوٹو فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں سونا 2 لاکھ 17 ہزار 500 روپے فی تولہ ہو گیا ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 429 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد دس گرام سونا ایک لاکھ 70 ہزار 932 روپے کا ہو گیا ہے۔

بین الاقوامی بازار میں سونے کی قیمت 25 اعشاریہ 71 ڈالر فی اونس اضافے کے بعد 2186 اعشاریہ 21 ڈالر پر ہے۔

گزشتہ روز بھی پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد سونا 2 لاکھ 18 ہزار روپے فی تولہ ہو گیا تھا۔