22 دسمبر ، 2012
اسلام آباد…وزیراعظم راجاپرویزاشرف نے بشیربلور کی شہادت پرملک بھر میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔وزیر اعظم کی جانب سے جا ری ایک بیان کے مطابق وزیر اعظم نے قومی پر چم کو ایک روز کے لئے سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔وزیر اعظم نے بشیر بلور کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے پورے ملک کیلئے عظیم سانحہ بھی قرار دیا ۔