13 اپریل ، 2023
اسلام آباد : پنجاب میں انتخابات کیلئے فنڈز کے اجراء کے معاملے پر کل سپریم کورٹ میں اِن چیمبر سماعت ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کل سماعت میں بینچ کے تینوں ارکان یعنی چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شریک ہونگے۔
ذرائع کے مطابق تینوں ججز اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کے فراہم کردہ ریکارڈ کا جائزہ لیں گے، سیکرٹری الیکشن کمیشن پنجاب اور کے پی میں انتخابات پر پیشرفت سے آگاہ کرینگے، وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک حکام فنڈز سے متعلق رپورٹ پیش کرینگے۔
ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل ججز کو فنڈز کی فراہمی سے متعلق پارلیمنٹ میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کرینگے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے تمام حکام کو کل 11 بجے چیف جسٹس چیمبر میں طلب کر رکھا ہے۔