Geo News
Geo News

Time 14 اپریل ، 2023
پاکستان

پروسیجر بل پر پارلیمنٹ سرنڈر نہیں کرے گی: قمر زمان کائرہ

پارلیمنٹ ان اداروں کے اصول بنا سکتی ہے، یہ نہ ہو ہم ایسے ڈیڈ اینڈ پر آجائیں جہاں آئینی راستے بند ہوں: پی پی رہنما/ فائل فوٹو
پارلیمنٹ ان اداروں کے اصول بنا سکتی ہے، یہ نہ ہو ہم ایسے ڈیڈ اینڈ پر آجائیں جہاں آئینی راستے بند ہوں: پی پی رہنما/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر اور پی پی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہےکہ پروسیجر بل پر پارلیمنٹ سرنڈر نہیں کرے گی۔

جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پارلیمنٹ سرنڈر تو نہیں کرے گی کیونکہ ایسے فیصلوں سے عوام میں تاثرخراب ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عدالت دیکھےکیا اس طرف جاناچاہیے! پارلیمانی خودمختاری کوکمزورکیا جارہا ہے، ایسا کوئی انہیں کرنے نہیں دے گا۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ ان اداروں کے اصول بنا سکتی ہے، یہ نہ ہو ہم ایسے ڈیڈ اینڈ پر آجائیں جہاں آئینی راستے بند ہوں۔