پاکستان
Time 14 اپریل ، 2023

حکومت نے مردم شماری پر سیاسی جماعتوں کے تحفظات پرکمیٹی تشکیل دیدی

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے اعتراضات کا حل تلاش کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی اور ساتھ ہی تین دن میں لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے/ فائل فوٹو
وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے اعتراضات کا حل تلاش کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی اور ساتھ ہی تین دن میں لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے/ فائل فوٹو

مردم شماری پر مختلف سیاسی جماعتوں کے تحفظات و اعتراضات پر کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جسے تین دن میں  لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مردم شماری پر مختلف سیاسی جماعتوں کے تحفظات واعتراضات کا سلسلہ جاری ہے، ایم کیو ایم کے رہنما و  وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق کو مردم شماری کی مانیٹرنگ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اعتراضات کا حل تلاش کرنےکے لیےکمیٹی تشکیل دے دی ہے اور ساتھ ہی تین دن میں لائحہ عمل تیار کرنےکی ہدایت بھی دی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے حکام کا کہنا ہےکہ مردم شماری کے حوالے سے سندھ میں اٹھنے والے اعتراضات کا جائزہ لیا جائےگا،کمیٹی کا پہلا اجلاس آج رات 8 بجے ہوگا، متعلقہ فریقوں کو آن لائن شرکت کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں :