14 اپریل ، 2023
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) حکام نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کو پاکستان کے لیے 1 ارب ڈالر فنانسنگ کی تصدیق کردی ہے اب صرف سعودی عرب کی تصدیق باقی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکا کہنا ہےکہ اسٹیٹ بینک یو اے ای حکام سے ڈیپازٹ لینے کے لیے ضروری دستاویزات پر کام میں مصروف ہے۔
دوسری جانب وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اب آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ ہونے میں صرف سعودی عرب کی تصدیق باقی ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرکی فنانسنگ اگلے ہفتے متوقع ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ سعودی عرب سے تصدیق کے بعد بیرونی فنانسنگ کی شرائط پوری ہوجائیں گی۔