پاکستان

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا ان کیمرا اجلاس، سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

عسکری حکام کی جانب سے قومی سلامتی کمیٹی کو موجودہ صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی: ذرائع. فوٹو فائل
عسکری حکام کی جانب سے قومی سلامتی کمیٹی کو موجودہ صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی: ذرائع. فوٹو فائل

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا ان کیمرا اجلاس ہوا جس میں ملک کی مجموعی سکیورٹی صور ت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سول اور عسکری قیادت شریک ہے، اجلاس میں وزیراعظم، وفاقی وزراء، ارکان پارلیمنٹ، صوبائی وزرائے اعلیٰ اور آئی جیز بھی شریک ہوئے۔

چیف آف آرمی سٹاف کی آمد پر اراکینِ پارلیمنٹ نے ڈیسک بجا کر استقبال کیا جبکہ وزیراعظم کا کہنا تھا میں افواجِ پاکستان کے شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، عسکری حکام کی جانب سے قومی سلامتی کمیٹی کو موجودہ صورت حال سے آگاہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ڈی جی ملٹری آپریشنز کی جانب سے حکام کو بریفنگ دی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کو کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ ماضی میں مذاکرات اور تازہ حملوں کی تفصیلات پر بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

مزید خبریں :