Geo News
Geo News

Time 14 اپریل ، 2023
کاروبار

دو روز کی کمی کے بعدپاکستان میں سونا پھر مہنگا ہو گیا

عالمی مارکیٹ میں سونا 17 اعشاریہ 15 ڈالر فی اونس اضافے کے بعد 2203 اعشاریہ 36 ڈالر ہے۔ فوٹو فائل
عالمی مارکیٹ میں سونا 17 اعشاریہ 15 ڈالر فی اونس اضافے کے بعد 2203 اعشاریہ 36 ڈالر ہے۔ فوٹو فائل

ملک میں سونے کی قیمت دو روز کمی کے بعد پھر بڑھ گئی۔

گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی واقع ہوئی تھی جبکہ اس سے ایک روز قبل سونا 300 روپے فی تولہ سستا ہوا تھا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 18 ہزار 600 روپے کا ہو گیا ہے۔

دس گرام سونا بھی 943 روپےکے اضافے کے بعد ایک لاکھ87 ہزار 414 روپے کا ہو گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 17 اعشاریہ 15 ڈالر فی اونس اضافے کے بعد 2203 اعشاریہ 36 ڈالر ہے۔