Geo News
Geo News

Time 14 اپریل ، 2023
انٹرٹینمنٹ

بالی وڈ اداکارہ کا فلم فنانسرپر جنسی استحصال کا الزام، مقدمہ درج

اداکارہ شرلین چوپڑا نے ممبئی میں فلم فنانسر کے خلاف جنسی استحصال کا مقدمہ درج کروایا ہے: بھارتی میڈیا— فوٹو: فائل
اداکارہ شرلین چوپڑا نے ممبئی میں فلم فنانسر کے خلاف جنسی استحصال کا مقدمہ درج کروایا ہے: بھارتی میڈیا— فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ نے فلم فنانسر کی جانب سے جنسی استحصال (Molestation) کا نشانہ بنائے جانے پر مقدمہ درج کروا لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ شرلین چوپڑا نے ممبئی کے جوہو پولیس اسٹیشن پر فلم فنانسر کے خلاف جنسی استحصال کا مقدمہ درج کروایا ہے، البتہ میڈیا کی جانب سے ملزم کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

اداکارہ نے الزام عائد کیا ہے کہ فلم فنانسر نے ایک ویڈیو کیلئے پیسے دینے کا بہانہ بنا کر انہیں جنسی استحصال کا نشانہ بنایا، مزاحمت کرنے پر ملزم نے گالیاں دیتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔

پولیس نے نامزد ملزم کے خلاف 354، 506، 509 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

واضح رہے کہ شرلین چوپڑا اس سے قبل بھی می ٹو مہم کے دوران اپنے موقف کی وجہ سے میڈیا کی خبروں میں رہی ہیں،  اس سے قبل می ٹو مہم کے دوران اداکار و ہدایتکار ساجد خان پر الزامات عائد کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ 2005 میں والد کے انتقال کے بعد فلمساز ساجد خان سے ملاقات کی تو انہوں نے انتہائی ’شرمناک‘ عمل کیا تاہم میں نے ان سے کہا کہ مجھے پتا ہے کہ آپ کیا چاہتے لیکن میرا ملنے کا یہ مقصد نہیں ہے