Geo News
Geo News

Time 15 اپریل ، 2023
انٹرٹینمنٹ

روینہ ٹنڈن نے بالی وڈ کو اداکاروں کے بچوں کیلئے بے رحم قرار دیدیا

فلم انڈسٹری فلمی اداکاروں کے بچوں کیلئے ظالم ہے حتیٰ کہ مشہور والدین بھی اپنے بچوں کیلئے کچھ نہیں کرسکتے صرف سامعین ہی ہیں جو انہیں سپر اسٹار بنا سکتے ہیں: اداکارہ روینہ ٹنڈن/ فائل فوٹو
فلم انڈسٹری فلمی اداکاروں کے بچوں کیلئے ظالم ہے حتیٰ کہ مشہور والدین بھی اپنے بچوں کیلئے کچھ نہیں کرسکتے صرف سامعین ہی ہیں جو انہیں سپر اسٹار بنا سکتے ہیں: اداکارہ روینہ ٹنڈن/ فائل فوٹو

معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بالی وڈ کو اداکاروں کے بچوں کیلئے بے رحم قرار دے دیا۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کہا کہ فلم انڈسٹری فلمی اداکاروں کے بچوں کیلئے ظالم ہے حتیٰ کہ مشہور اداکار والدین بھی اپنے بچوں کیلئے کچھ نہیں کرسکتے، صرف مداح ہی ہیں جو انہیں سپر اسٹار بنا سکتے ہیں۔

روینہ نے مزید کہا کہ اسٹارز کے بچوں پر زیادہ پریشر ہوتا ہے کیونکہ انہیں کچھ توقعات پر پورا اترنا ہوتا ہے۔

اداکارہ نے کہا اگر ان کے پاس ٹیلنٹ نہیں ہے تو آپ ان کیلئے صرف ایک فلم ہی بنا سکتے ہیں لیکن صرف ناظرین ہی ہیں جو انہیں کنگ بنا سکتے ہیں اور یہ ہی انڈسٹری میں کام آتا ہے۔

واضح رہے روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا تھاڈانی اداکار اجے دیوگن کے بھتیجے امان کے ساتھ اپنا ڈیبیو ایکشن اور ایڈوینچر سے بھرپور فلم میں کریں گی۔