پاکستان
Time 15 اپریل ، 2023

مردم شماری میں 5 روز کی توسیع کے بعد کراچی کی آبادی میں کتنا اضافہ ہوا؟ اعداد و شمار جاری

اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق سندھ کی آبادی 5 کروڑ 43 لاکھ سے زائد ہے: ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ۔ فوٹو فائل
اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق سندھ کی آبادی 5 کروڑ 43 لاکھ سے زائد ہے: ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ۔ فوٹو فائل

کراچی: ملک میں جاری ساتویں مردم شماری میں 5 روز کی توسیع کے دوران کراچی کی آبادی میں 10 لاکھ سے زائد افراد کا اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 5 دن کے دوران کراچی کی آبادی میں 12 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا۔

ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ منور علی گھانگرو نے جیو نیوز کو بتایا کہ اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق سندھ کی آبادی 5 کروڑ 43 لاکھ سے زائد ہے۔

منور گھانگرو کے مطابق حیدرآباد ڈویژن کی آبادی ایک کروڑ 9 لاکھ سے ایک کروڑ 12 لاکھ ہو گئی ہے جبکہ کراچی ڈویژن کی اب تک کی آبادی 1 کروڑ 50 لاکھ سے زائد ہے۔

ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ نے بتایا کہ لاڑکانہ کی آبادی 74 لاکھ سے زائد جبکہ میرپور خاص کی آبادی 48 لاکھ سے زائد ہے، اسی طرح شہید بینظیر آباد ڈویژن کی آبادی57 لاکھ سے زائد اور سکھر ڈویژن کی آبادی 60 لاکھ سے زائد ہے۔

یاد رہے کہ سیاسی جماعتوں کے تحفظات کے پیش نظر ملک بھر میں جاری مردم شماری کی تاریخ 10 اپریل سے 15 اپریل تک بڑھائی گئی تھی۔ 

مزید خبریں :