15 اپریل ، 2023
سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کی کمی واقع ہو گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2600 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 16 ہزار روپے ہو گیا ہے۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 31 ڈالر کم ہو کر 2003 ڈالر فی اونس ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔