Time 15 اپریل ، 2023
پاکستان

حکومت کیساتھ مذاکرات میں خودشامل نہیں ہونگا، عمران سراج ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

انتخابات پرکوئی چیز واضح ہو تو اپنے نمائندے بھیج سکتا ہوں، عمران خان— فوٹو:اسکرین گریب
انتخابات پرکوئی چیز واضح ہو تو اپنے نمائندے بھیج سکتا ہوں، عمران خان— فوٹو:اسکرین گریب

سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق سراج الحق سے ملاقات میں عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات میں خودشامل نہیں ہوں گا، انتخابات پرکوئی چیز واضح ہو تو اپنے نمائندے بھیج سکتا ہوں۔

ذرائع نے بتایا کہ سراج الحق کا کہنا تھاکہ حکومت اور اپوزیشن میں اعتمادکا شدید فقدان ہے، صرف پنجاب میں انتجابات ہوئے تو اسمبلیاں اکٹھی مدت پوری نہیں کرپائیں گی، حکومت کا خیال ہےکہ اس سے طاقت کا توازن متوازن نہیں رہے گا۔

امیر جماعت اسلامی نے عمران خان کو تجویز دی کہ 90 دن کی مدت میں پہلے ہی توسیع ہو چکی ہے، کچھ قدم آپ آگے بڑھائیں، دو قدم وزیراعظم بھی پیچھےہٹیں توبات آگے بڑھ سکتی ہے۔

خیال رہے کہ آج امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی پہلے وزیر اعظم شہباز شریف اور پھر عمران خان سے ملاقات کی اور کہا حکومت اور پی ٹی آئی ایک دن الیکشن کرانے کے ایجنڈے پر مل بیٹھنے کو تیار ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق الیکشن ایک دن کرانے پر جماعت اسلامی سے مزید بات چیت کیلئے تیار ہیں، کوئی حتمی فیصلہ اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے سراج الحق کی ملاقات میں سیاسی صورتِحال پر گفتگو ہوئی اور قائدین نے اجتماعی دانش سے مسائل کے حل پر اتفاق کیا۔

اس کے بعد سراج الحق نے زمان پارک جا کر عمران خان سے ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتِحال پر گفتگو کی۔

مزید خبریں :