Time 16 اپریل ، 2023
دنیا

سوڈان میں بغاوت کے دوران جھڑپوں میں اقوام متحدہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے 3 ملازمین ہلاک

ملازمین کی ہلاکت کے بعد ورلڈ فوڈ پروگرام نے سوڈان میں اپنا کام عارضی طور پر روک دیا— فوٹو:فائل
ملازمین کی ہلاکت کے بعد ورلڈ فوڈ پروگرام نے سوڈان میں اپنا کام عارضی طور پر روک دیا— فوٹو:فائل

سوڈان میں فوج اور پیراملٹری فورسزکے درمیان  جھڑپوں میں اقوام متحدہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے 3 ملازمین ہلاک ہوگئے۔

سوڈان میں پیرا ملٹری فورس کی جانب سے بغاوت کی کوشش کے بعد سے مختلف شہروں میں فوج کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں جس کے نتیجے میں 56 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبرایجنسی کے مطابق فوج اور پیراملٹری فورسزکے درمیان جھڑپوں میں اقوام متحدہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے 3 ملازمین ہلاک ہوگئے۔

ملازمین کی ہلاکت کے بعد ورلڈ فوڈ پروگرام نے سوڈان میں اپنا کام عارضی طور پر روک دیا۔

اقوام متحدہ نے سوڈان میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے ملازمین کی ہلاکت کی مذمت کی ہے۔

دوسری جانب مصر اور جنوبی سوڈان نے سوڈان میں فریقین کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

مزید خبریں :