Time 17 اپریل ، 2023
پاکستان

سابق گورنر مقبوضہ کشمیر کے انکشافات، پاکستان کا پلوامہ معاملہ عالمی فورمز پر اٹھانے کا اعلان

ستیہ پال ملک کے بیان سے ثابت ہو گیا کہ بھارتی بیانیہ اور پلوامہ حملہ جھوٹ پر مبنی تھا، معاملہ عالمی فورمز پر اٹھائیں گے: وزیر دفاع۔ فوٹو فائل
ستیہ پال ملک کے بیان سے ثابت ہو گیا کہ بھارتی بیانیہ اور پلوامہ حملہ جھوٹ پر مبنی تھا، معاملہ عالمی فورمز پر اٹھائیں گے: وزیر دفاع۔ فوٹو فائل 

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پلوامہ حملے پر سابق گورنر مقبوضہ کشمیر ستیہ پال ملک کے انکشافات نے جھوٹے بھارتی بیانیہ ملیا میٹ کر دیا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا اب ثابت ہو گیا بھارتی بیانیہ اور پلوامہ حملہ جھوٹ پر مبنی تھا، ستیہ پال ملک کے بیان کے بعد پلوامہ معاملہ عالمی فورمز پر اٹھائیں گے، نریندر مودی کے عمل کی وجہ سے 2 ایٹمی طاقتیں جنگ کے دہانے پر پہنچ چکی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ پلوامہ واقعے پر پاکستان نے سنجیدگی دکھائی، اس سلسلے میں مزید انکشافات ہوں گے، ستیہ پال ملک کے بیان سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارت سنجیدہ موضوع پر کم نظری دکھا رہا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت کے ایسے بیانیے جھوٹ پر مبنی ہوتے ہیں، ایٹمی طاقت ملک کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ کر سکتی ہے، کسی کی ذہنی صلاحیتوں کو بہتر نہیں کر سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نریندر مودی جھوٹ اور سازش سے ایٹمی طاقتوں کو جنگ کے دہانے پر لے آئے تھے، کشمیر میں مظلوم مسلمانوں کے خلاف سازش سے جھوٹا بیانیہ بنایا جاتا ہے۔

مزید خبریں :