Time 18 اپریل ، 2023
انٹرٹینمنٹ

فلم پٹھان میں کام کرنے پر شاہ رخ خان کو ملنے والا معاوضہ جان کر دنگ رہ جائیں گے

شاہ رخ خان فلم پٹھان کے ایک سین میں / اسکرین شاٹ
شاہ رخ خان فلم پٹھان کے ایک سین میں / اسکرین شاٹ

بولی وڈ اسٹار شاہ رخ خان نے کئی سال بعد فلم 'پٹھان' کے ذریعے بڑی اسکرین پر واپسی کی تھی۔

یہ فلم دنیا بھر میں زبردست بزنس کرنے میں کامیاب رہی اور کمائی کے کئی ریکارڈز بھی قائم کیے۔

فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ دپیکا پڈوکون اور جان ابراہم نے اہم کردار ادا کیے تھے۔

مگر کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ شاہ رخ خان کو اس فلم کے لیے کتنا معاوضہ ادا کیا گیا؟

ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ شاہ رخ خان کو اس فلم سے کتنی آمدنی ہوئی اور یہ اعداد و شمار دنگ کر دینے والے ہیں۔

درحقیقت شاہ رخ خان کا معاوضہ بیشتر بولی وڈ فلموں کے مجموعی بجٹ سے بھی زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان نے اس فلم کے لیے کوئی فیس طے نہیں کی تھی بلکہ منافع میں سے حصہ لیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ شاہ رخ خان نے منافع کے 60 فیصد حصے لینے کو ترجیح دی اور یہ رقم لگ بھگ 200 کروڑ بھارتی روپے (687 کروڑ پاکستانی روپوں سے زائد) بنتی ہے۔

فلم پٹھان نے دنیا بھر میں 1050 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا تھا جن میں سے 545 کروڑ روپے کی آمدنی بھارت میں ہوئی۔

1050 کروڑ میں سے پروڈیوسرز کا منافع 333 کروڑ روپے تھا جس میں سے 60 فیصد شاہ رخ خان کے حصے میں آیا جو 200 کروڑ روپے کے قریب بنتا ہے۔

مزید خبریں :