18 اپریل ، 2023
سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے کہا ہے کہ لوگوں نے ڈیم فنڈ میں 10 ارب روپے جمع کرائے تھے۔
ایک تقریب سے خطاب میں ثاقب نثار نے کہا کہ رقم کی حفاظت کیلئے 5 رکنی بینچ تشکیل دیا تھا، جمع ہونے والی رقم کو اس بینچ نے انویسٹ کردیا تھا جو بڑھ کر 17 ارب روپے ہوگئی تھی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جس تیزی سے ہم ڈیم کی تعمیر کرانا چاہتے تھے اس میں جو رکاوٹیں آئیں اس کا ذکر نہیں کرنا چاہتے۔
خیال رہے کہ آج وزیراعظم شہباز شریف نے ثاقب نثار پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثاقب نثارغریب کو انصاف کیلئے نہیں سیاسی دکان چمکانےکیلئے عدالت لگاتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوامی خدمت کے میدان میں سیاست کو شجرہ ممنوعہ قرار دینا چاہیے، تعلیم اور صحت کے میدان میں سیاست کی قطع اجازت نہیں ہونا چاہیے۔