Geo News
Geo News

Time 19 اپریل ، 2023
کاروبار

پاکستان میں فی تولہ سونا سستا ہو گیا

عالمی بازار میں سونا 31 ڈالر سستا ہو کر 1974 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔ فوٹو فائل
عالمی بازار میں سونا 31 ڈالر سستا ہو کر 1974 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔ فوٹو فائل

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 550 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کا فی تولہ بھاؤ 2 لاکھ 17 ہزار 400 روپے ہو گیا ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت بھی 471 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 85 ہزار 914 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی بازار میں سونا 31 ڈالر سستا ہو کر 1974 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔