19 اپریل ، 2023
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) و جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی پی پی اور پی ڈی ایم قیادت میں ملاقات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے اور سیاسی ڈائیلاگ کےلیے آپس میں مزید مشاورت پر اتفاق کیا گیا۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ عیدالفطر کے بعد اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلا کر ڈائیلاگ کے متعلق حتمی فیصلہ ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ ڈائیلاگ کے ذریعے ملک کو بحران سے نکالنے پر جو فیصلہ ہوگا متفقہ ہوگا۔
خیال رہے کہ بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمان کو پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے قائل کرنے ڈیرہ اسماعیل خان میں ان کے گاؤں پہنچےتھے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ گزشتہ روز حکمران اتحاد کے اجلاس میں فضل الرحمان نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کی سخت مخالفت کی تھی جبکہ اکثر اتحادیوں نے بلاول بھٹو زرداری کی مذاکرات کی تجویز کو بہتر سمجھا ہے۔