پاکستان
Time 20 اپریل ، 2023

ادارہ شماریات اعدادوشمار سے خود مطمئن نہیں، مردم شماری کی تاریخ میں توسیع متوقع

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات  ملک کے مختلف اضلاع میں مردم شماری کے اعداد وشمار سے خود بھی مطمئن نہیں ہے۔

حکام ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں جاری مردم شماری کی تاریخ میں توسیع متوقع ہے، مردم شماری کی تاریخ میں توسیع کا اعلان عیدکے بعدکیا جائےگا۔

حکام کے مطابق مردم شماری کی تاریخ میں توسیع،کراچی، جیک آباد، بلوچستان اور  دیگر اضلاع میں متوقع ہے۔

حکام کا کہنا ہےکہ مردم شماری کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی سعودی عرب عمرہ ادائیگی کے باعث نہیں ہوسکا۔

دوسری جانب ادارہ شماریات نے ملک بھر میں مردم شماری کا فیلڈ آپریشن 5 دن کے لیے بند کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مردم شماری کا فیلڈ آپریشن عیدکی چھٹیوں کے باعث بندکیا گیا ہے، مردم شماری کا فیلڈ آپریشن 21 سے 25 اپریل تک بند  رہےگا، عید کی چھٹیوں کے بعد مردم شماری کا فیلڈ آپریشن شروع کیا جائےگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اب تک کی مردم شماری کےمطابق ملک کی آبادی23 کروڑ45 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔

مزید خبریں :