21 اپریل ، 2023
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کے لمبے بال حراست میں کٹنے کے بعد ان کے دو بھائیوں نے بھی اظہار یکجہتی میں اپنے بال کٹوا دیے۔
فیصل امین گنڈاپور اور عمر امین گنڈاپور نے علی امین گنڈا پور سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے لمبے بال کٹوا دیے۔
علی امین گنڈاپور کے ساتھ ان کے دو بھائیوں فیصل اور عمر گنڈا پور کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
خیال رہے کہ علی امین گنڈا پور سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف تقاریر کے کیس میں حراست میں ہیں۔
گزشتہ روز انہیں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے راہداری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔