طوطے بھی تنہائی کم کرنے کیلئے دوستوں کو ویڈیو کال کرنا پسند کرتے ہیں: تحقیق

انسا ن ہی نہیں طوطے بھی تنہائی کم کرنے کے لیے دوستوں کو ویڈیو کال کرنا پسند کرتے ہیں جو کہ حال ہی میں ہونے والی تحقیق میں ثابت ہوگیا۔ 

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ تحقیق امریکا کی نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی نے اسکاٹ لینڈ کی گلاسگو یونیورسٹی کے اشتراک سے کی۔

تحقیق کے دوران ماہرین نے پہلے پالتو طوطوں کو ٹیبلٹ پر دوسرے پرندے کے ساتھ ویڈیو کال کی درخواست کر نا سکھایا ۔ 

بعدازاں ماہرین نے طوطوں کو اپنی مرضی کرنے کی اجازت دی تو انھوں نے 147 بار رابطے کیے۔

جن طوطوں کو یہ سکھایا گیا انہوں نے نئے دوست بنائے ، گیت گائے اور سماجی رویوں کا مظاہرہ کیا ۔

ماہرین کہتے ہیں کہ ٹیکنالو جی ذہین مخلوقات کے رابطوں کا ذریعہ بن سکتی ہے۔

نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی
نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی
فوٹو: نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی
فوٹو: نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی