23 دسمبر ، 2012
گلگت…گلگت میں موٹر سائیکل چلانے پرعائد پابندی کل سے ختم کر نے کا اعلان کردیا گیا ، جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی بر قرار ہے گی۔وزیر اعلیٰ میڈیا سیل کے مطابق گلگت شہر میں 6 روز قبل ٹارگٹ کلنگ اور فائرنگ کے مختلف واقعات کے بعد موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی ، جبکہ کل صبح سے موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ختم کر نے کا اعلان کر دیا گیا ،تاہم دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی بر قرار رہے گی۔