Time 23 اپریل ، 2023
پاکستان

انتخابات اعلیٰ عدلیہ کی مقررکردہ تاریخ پر ہوں گے: عمران خان

عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں ٹکٹوں کی تقسیم اور انتخابی مہم سے متعلق بھی مشاورت کی گئی/ فائل فوٹو
عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں ٹکٹوں کی تقسیم اور انتخابی مہم سے متعلق بھی مشاورت کی گئی/ فائل فوٹو

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہےکہ انتخابات اعلیٰ عدلیہ کی مقررکردہ تاریخ پر ہوں گے۔

عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں ٹکٹوں کی تقسیم اور انتخابی مہم سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ انتخابات اعلیٰ عدلیہ کی مقررکردہ تاریخ پر ہوں گے، حالات یہ ہیں کہ حکومت سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانتی۔

انہوں نے کہا کہ جب تک طاقتور حکومت نہیں آتی یہ نظام ٹھیک نہیں کرسکتی، نامعلوم افراد لوگوں کو اٹھاتے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں، سکیورٹی کی وجہ سے احتیاط کررہا ہوں۔


مزید خبریں :