24 اپریل ، 2023
بیماری کے باعث کراچی کے چڑیا گھر میں انتقال کر جانے والی ہتھنی نورجہاں کی تدفین چڑیا گھر ایلیفنٹ پلے ایریا میں کر دی گئی۔
نورجہاں کو لگنے والے خطرناک وائرس کے پیش نظر چڑیا گھر میں موجود دوسری ہتھنی مدھو بالا کو مکمل اسکریننگ کے بعد سفاری پارک منتقل کردیا جائے گا۔
دوسری جانب نورجہاں کے علاج میں تاخیر کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ کئی ماہ سے بیماری کا شکار کراچی چڑیا گھر کی ہتھنی نور جہاں ہفتے کو انتقال کر گئی تھی۔