Time 25 اپریل ، 2023
پاکستان

سوات: تھانے پر نہ حملہ ہوا اور نہ ہی فائرنگ ہوئی، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

سوات کے علاقے کبل میں سی ٹی ڈی تھانے کے اندر ہونے والے دھماکے میں جاں بحق پولیس اہلکاروں کی تعداد 13 ہو گئی۔

دھماکے میں 13 افراد جاں بحق،57 زخمی ہوئے، زخمیوں میں 8 کی حالت تشو یشناک ہے۔

 ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خالد سہیل نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ کبل سوات میں خود کش دھماکا نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ تھانے پر نہ حملہ ہوا اور نہ ہی فائرنگ ہوئی ، دھماکا تھانے میں اسلحہ اور مارٹر گولے والی جگہ پر ہوا، دھماکا غفلت یا کسی اور وجہ سے ہوا اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

بعد ازاں انہوں نے ایک اور بیان میں کہا کہ دھماکا سی ٹی ڈی کے پرانے آفس میں ہوا ہے، بظاہر خودکش یا دہشت گردی کا واقعہ نہیں لگ رہا۔

 ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق دھماکے میں سی ٹی ڈی کے 2 اہلکار اور 4 سویلین شہید ہوئے جبکہ دھماکے میں سی ٹی ڈی کے 18اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ بم ڈسپوزل یونٹ کی ٹیمیں بھی تحقیقات کر رہی ہیں۔

مزید خبریں :