25 اپریل ، 2023
اسلام آباد: سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار نے خواجہ طارق کے ساتھ اپنی مبینہ آڈیو لیک کو رائٹ ٹو پرائیویسی کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔
نمائندہ جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ثاقب نثار نے کہا کہ خواجہ طارق رحیم سے پرائیویٹ گفتگو ہے، رائٹ ٹوپرائیویسی کےخلاف ہےکہ دو افرادکی گفتگو ایسےاچھالی جائے۔
انہوں نے کہا کہ میں نےکونساکشمیربیچا ہے اور کونسا کوئی پاکستان کا سوداکیا ہے، مجھےنہیں یاد کہ خواجہ طارق رحیم سےکس کیس پر اورکب بات کی۔
سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آڈیو لیک چوری کا مال ہے، چوری کرنا اور مال بیچنالعنتی لوگوں کاکام ہے۔