Time 25 اپریل ، 2023
پاکستان

اب تک کے شواہد کے مطابق کبل واقعہ دہشت گردی نہیں لگ رہا: ڈی جی آئی ایس پی آر

اب تک کے شواہد کے مطابق مال خانے میں پڑا گولہ بارو حادثے کی وجہ بنا: ترجمان پاک فوج— فوٹو: اسکرین گریب
اب تک کے شواہد کے مطابق مال خانے میں پڑا گولہ بارو حادثے کی وجہ بنا: ترجمان پاک فوج— فوٹو: اسکرین گریب

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ اب تک کے شواہد کے مطابق کبل واقعہ دہشت گردی نہیں لگ رہا۔

گزشتہ روز سوات کے علاقے کبل کے سی ٹی ڈی تھانے میں ہونے والے دھماکوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 18ہوگئی۔

اس حوالے سے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ کبل میں افسوسناک واقعہ ہوا ہے، آئی جی خیبرپختونخوا نے واقعے سے متعلق مفصل بریفنگ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک کے شواہد کے مطابق کبل واقعہ دہشت گردی نہیں لگ رہا، بظاہر کبل کا یہ واقعہ حادثاتی لگ رہا ہے،تحقیقات جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ پاک فوج کے اہلکار کبل واقعے کے فوری بعد وہاں پہنچے، عمارت میں موجود گولہ بارود کو وہاں سے ہٹایا جارہا ہے ، اب تک کے شواہد کے مطابق مال خانے میں پڑا گولہ بارو حادثے کی وجہ بنا۔

مزید خبریں :