Time 27 اپریل ، 2023
پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی گرفتاری سے بچنےکی درخواست نمٹادی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری سے بچنےکے لیے درخواست نمٹاتے ہوئے اپنے خلاف درج کیسز  پر متعلقہ فورم سے رجوع کرنےکی ہدایت کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی گرفتاری سے بچنےکی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نےکی۔

عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں درج کیسز کی تفصیل عدالت میں پیش ہوئی، سرکاری رپورٹ کے مطابق عمران کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی تعداد 29 ہے۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم پرکیسز کی تفصیل عمران خان کو فراہم کردی گئی ہے، عمران خان نے تفصیلات کی فراہمی کے لیے ابھی تک قانون کے مطابق رابطہ نہیں کیا،عمران خان کو انفارمیشن ایکٹ 2017 کے تحت متعلقہ اداروں سے رجوع کرنا چاہیے تھا۔

عدالت نے عمران خان کی درخواست نمٹاتے ہوئے انہیں اپنے خلاف درج کیسز پر متعلقہ فورم سے رجوع کرنےکی ہدایت کردی۔

مزید خبریں :