Time 26 اپریل ، 2023
پاکستان

کفایت شعاری مہم کے تحت پاک فوج کا اپنے اخراجات میں کمی کا فیصلہ

معاشی صورتِ حال کے پیش نظر اپنے اخراجات کا جائزہ لیا ہے اور پیٹرولیم، راشن، غیر آپریشن نقل و حرکت میں کمی لائی جارہی ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر/ فائل فوٹو
معاشی صورتِ حال کے پیش نظر اپنے اخراجات کا جائزہ لیا ہے اور پیٹرولیم، راشن، غیر آپریشن نقل و حرکت میں کمی لائی جارہی ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر/ فائل فوٹو

راولپنڈی: کفایت شعاری مہم کے تحت پاک فوج نے اپنے اخراجات میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف نے کہا کہ معاشی صورتِ حال کے پیش نظر اپنے اخراجات کا جائزہ لیا ہے  اور پیٹرولیم، راشن، غیر آپریشن نقل و حرکت میں کمی لائی جارہی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ  آرمی چیف نےگوادرکی تعمیر و ترقی کے لیے آرمی کے بجٹ سے کٹوتی کی جب کہ آرمی کے بجٹ سے کٹوتی کرکے مختلف فلاحی منصوبوں کا اعلان کیا گیا۔


مزید خبریں :