پاکستان
24 دسمبر ، 2012

کراچی:قائدآباد میں سیمنٹ کے گودام کے باہرکریکر کا دھماکا

کراچی:قائدآباد میں سیمنٹ کے گودام کے باہرکریکر کا دھماکا

کراچی …کراچی کے علاقے قائد آباد میں سیمنٹ کے گودوام کے باہر کریکر دھماکا کیا گیا تاہم کوئی جا نی نقصان نہیں ہوا۔ڈی ایس پی قائد آباد کمال خان منگن کے مطابق قائد آباد میں داوٴد چورنگی کے قریب سیمنٹ فیکٹری کے گودام کے باہر موٹرسائیکل سوار ملزمان کریکر پھینک کر فرار ہوگئے جس سے زوردار دھماکا ہوا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی تھی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ اسی سیمنٹ گودام کے باہر چند ہفتے قبل بھی دھماکا کیا گیا تھا جس کو اس وقت پولیس حکام نے بھتہ خوری کی واردات قرار دی تھی تاہم آج پولیس حکام اسے خوف و ہراس پھیلانے کی کارروائی قرار دے رہے ہیں۔

مزید خبریں :