Time 26 اپریل ، 2023
کھیل

ویمن بگ بیش لیگ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کیلئے ڈرافٹنگ کا فیصلہ

ڈرافٹ سے قبل لیگ آفیشل رجسٹر ہونے والی اہم کرکٹرز کو پلاٹینم کیٹیگری میں ترقی دے سکیں گے/فوٹو:فائل
ڈرافٹ سے قبل لیگ آفیشل رجسٹر ہونے والی اہم کرکٹرز کو پلاٹینم کیٹیگری میں ترقی دے سکیں گے/فوٹو:فائل

سڈنی : ویمن بگ بیش لیگ ( ڈبلیو بی بی ایل )  میں بھی غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے ڈرافٹ متعارف کرانےکا فیصلہ  کرلیا گیا۔

بی بی ایل کے مطابق، ڈبلیو بی بی ایل کے سیزن 2023-24 میں غیر ملکی کھلاڑیوں کا انتخاب ڈرافٹ سے ہوگا، ٹیمیں3،3 غیر ملکی ویمن کرکٹرز کا انتخاب کریں گی۔

گزشتہ برس بی بی ایل میں پہلی مرتبہ غیر ملکی کرکٹرز کے لیے ڈرافٹ سسٹم متعارف کرایا گیا تھا، غیر ملکی کرکٹرز کے لیے گولڈ، سلور  اور  برانز کیٹیگریز رکھی گئی ہیں۔

  بی بی ایل کے مطابق ڈرافٹ سے قبل لیگز  آفیشل رجسٹر ہونے والی اہم کرکٹرز کو پلاٹینم کیٹیگری میں ترقی دے سکیں گی،  پلاٹینم کو ایک لاکھ10 ہزار آسٹریلوی ڈالرز ملیں گے،گولڈ کو 90 ،سلور کو 65 جبکہ برانز کو 40 ہزار امریکی ڈالرز ملیں گے۔

مزید خبریں :