کھیل
Time 26 اپریل ، 2023

’ایک فاسٹ بولر صرف شیو ہی کرتے رہتے ہیں‘، سکندر بخت کی نام لیے بغیر تنقید

فاسٹ بولر کو شعیب اختر کی طرح خوفناک اور خونخوار ہونا چاہیے جس کی آنکھوں میں خون ٹپک رہا ہو : جیو ڈیجیٹل سے گفتگو/ فائل فوٹو
فاسٹ بولر کو شعیب اختر کی طرح خوفناک اور خونخوار ہونا چاہیے جس کی آنکھوں میں خون ٹپک رہا ہو : جیو ڈیجیٹل سے گفتگو/ فائل فوٹو

سابق  کرکٹر  سکندر بخت  نے پاکستانی فاسٹ بولر  کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کی ویڈیوز دیکھنے کا مشورہ دے دیا۔

جیو ڈیجیٹل سےگفتگو کے دوران سکندر بخت نے بغیر نام لیے پاکستان کے فاسٹ بولر  کوآڑے ہاتھوں لیا اور کہا یہ  ابھی میچیور نہیں ہوئے ان میں بے چینی ہے کہ میں ہیرو بن جاؤں، جیسے ہمارے ایک فاسٹ بولر ہیں صرف شیو ہی کرتے رہتے ہیں وہ خوبصورت ہیں لیکن  فاسٹ بولر کو خوبصورت نہیں ہونا چاہیے، فاسٹ بولر کو شعیب اختر کی طرح خوفناک اور خونخوار ہونا چاہیے جس کی آنکھوں میں خون ٹپک رہا ہو ۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ یہ فاسٹ بولر نہیں ہوتا جسے  بیٹسمین چھکے مار رہا ہے اور آپ جاکر ہاتھ ملارہے ہیں مجھے نفرت ہے اس بات سے کہ کوئی فاسٹ بولر کسی بیٹسمین سے جاکر ہاتھ ملائے، وہ آپ کو چوکے چھکے مار رہا ہے آپ کی بے عزتی  کررہا ہے اور آپ اس  سے ہاتھ ملارہے ہیں، اسے  چاہیے کہ  بیٹسمین کی آنکھوں میں دیکھ کر بڑبڑاؤ تاکہ غصے کا اظہار ہوسکے، فاسٹ بولر شعیب اختر جیسا ہوتا ہے انہیں چاہیے اس کی ویڈیوز دیکھیں۔

دوسری جانب سکندر بخت نے  کپتان بابر اعظم کی کپتانی پر تنقید کرتے ہوئے انہیں ایک بار پھر اسکرپٹڈ کپتان کہا۔

مزید خبریں :