Time 04 ستمبر ، 2022
کھیل

اتنی نالائق ٹیم مینجمنٹ نہیں دیکھی: سکندر بخت برہم

شاہنواز دھانی ان فٹ ہوکر بھارت کے خلاف میچ سے باہر ہوگئے ہیں/فوٹوفائل
 شاہنواز دھانی ان فٹ ہوکر بھارت کے خلاف میچ سے باہر ہوگئے ہیں/فوٹوفائل

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور  تجزیہ کار سکندر بخت نے ہانگ کانگ کے خلاف کوئی نیا بولر نہ کھلانے اور  شاہنواز  دھانی کے ان فٹ ہونے پر  پاکستان ٹیم مینجمنٹ پر کڑی تنقید کی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جشن کرکٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سکندر بخت نے کہا کہ اتنی نالائق ٹیم مینجمنٹ نہیں دیکھی، ہم یہاں پروگرام میں بیٹھ کر مینجمنٹ کو گائیڈ کر رہے ہیں کہ کسی اور بولر کو کھلاؤ ،گرمی ہے کچھ بھی ہو سکتا ہے اور  وہ ہوگیا۔

سکندر بخت نے کہا کہ مجھے اس بات کا غصہ ہے کہ یہ بہت منطقی سی بات تھی کیونکہ ہانگ کانگ جیسی ٹیم جسے پاکستان نے 28 پر آل آؤٹ کیا کیونکہ 10 رنز ہم نے انھیں اضافی دیے، آپ نے اس ٹیم کے خلاف بھی کسی اور بولر کو موقع نہیں دیا۔

یاد رہے کہ ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں شاہنواز  دھانی ان فٹ ہو کر  بھارت کے خلاف میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

اس حوالے سے ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ شاہنواز دھانی کو ممکنہ طور پر سائیڈ اسٹرین انجری ہے اور  اگلے 2 روز میں میڈیکل ٹیم ان کی انجری کا جائزہ لے گی جبکہ انجری کا جائزہ لینے کے بعد ان کی مزید دستیابی کا فیصلہ ہو گا۔


مزید خبریں :